ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : بچے مواقع کا صحیح استعمال کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی تعمیر کریں : سوشیلا موگیر

بھٹکل : بچے مواقع کا صحیح استعمال کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی تعمیر کریں : سوشیلا موگیر

Sun, 10 Feb 2019 21:21:39    S.O. News Service

بھٹکل:10؍فروری (ایس او نیوز)بچے بالکل ابتداء سےہی انہیں ملنے والی سہولیات کا صحیح استعمال کریں گےتو یقیناً ان کا مستقبل بہتر ہونے کا بھٹکل تعلقہ محکمہ اطفال و خواتین  ترقی جات افسر سوشیلا موگیر نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں دی نیو انگلش اسکول میں کرناٹکا بال وکاس اکیڈمی بنگلورو، بچہ ترقی منصوبہ جات دفتر بھٹکل ، سینٹ اگنیشیش صحت اور تعلیمی ٹرسٹ ہوناور کے اشتراک سے منعقدہ کلا اتسوا پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہی تھیں۔ ڈائس پر سرپرستوں کے نمائندے کی حیثیت سے رمیا منجوناتھ نائک ،اساتذہ کے نمائندے چنویر ہوسمنے ، مکتا جے مڈیوال موجود تھے۔ ماؤریس ڈیسوزا نے استقبال کیا ۔ ادارے کے منصوبہ جات افسر انتھونی لوپیز نے شکریہ اداکیا۔ گریشی ڈیسلوا نے نظامت کی۔ پروگرام کی مناسبت سےمنعقد کئے گئے مختلف مقابلہ میں جیت حاصل کرنے والوں میں انعامات کی تقسیم کی گئی ۔


Share: